ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار

ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ایپل نے صارفین کی سہولیت کیلئے ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار کرلی۔

ٹیکنالوجی فرم ایپل اپنے صارفین کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھ گئی، رواں سال تیار کی گئی مصنوعات میں قابل تحسین ایک ایسی ایپ بھی شامل ہے جو دور حاضر میں صارفین کی صحت کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

ایپل کمپنی نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو دل کے امراض کے حامل افراد کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ہارٹ ٹیک آنے سے قبل خبردار کر دیتی ہے، ایپلی کیشن ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد صارف کو آگاہ کرتی ہے، اس ایپلی کیشن کا نام ایپل ہارٹ اسٹدی رکھا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیار کرنے کیلئے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اور فوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے ناصرف ہم لوگوں کو ان کی صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: