پیر سیال شریف کا حکومت اور ن لیگ سے اظہار لاتعلقی

درگاہ پیر سیال شریف کے گدی نشیں پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت اور مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، قاسم سیالوی نے بتایا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے، اتوار کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کنونشن ہوگا۔

درگاہ پیر سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت وقت اور ن لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ سیال شریف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر صاحب ن لیگ پر برس پڑے، کہا ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں، رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ پر حکومت کو مزید مہلت نہیں دیں گے۔

ان کے صاحبزادے قاسم سیالوی کا کہنا تھا کہ 10 دسمبر کو فصیل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ختم نبوت کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ایم این اے، ایم اپی ایز اور سینیٹرز اپنا استعفیٰ دیں گے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کا ساتھ نہ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے میں ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور متعدد اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے خواجہ حمید الدین سیالوی کے پاس جمع کرادیئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: