ششی کپورکے انتقال پرامیتابھ کی ویڈیو؟بی بی سی نے معافی مانگ لی

انیس سو ستر کی دہائی کے مشہور ومعروف رومانوی اداکارششی کپورگزششہ 79 برس کی عمر میں ممبئی میں روزچل بسے۔ ششی کپور کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیل گئی۔

خبر جلدی بریک کرنے کا کریز تھا یا کیا کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) نے ششی کپورکے بجائے بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور اداکار رشی کپور کی فوٹیج چلادی

بی بی سی کے اینکر کا کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائر ہوا جس میں وہ ششی کپور کی خبر پر امیتابھ بچن اور رشی کپور کی ویڈیو دکھا رہے تھے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر سخت رد عمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے یہ غلطی کر کے ششی کپورجیسے اداکار کی توہین کی ہے۔

ردعمل سامنے آنے کے بعد بی بی سی کے شام 6 اور 10 بجے کے بلیٹن کے ایڈیٹرپال رائل نے ششی کپور کی جگہ غلط فوٹیج چلائے جانے پر ٹوئٹر پر معذرت کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: