رپورٹ میں کوئی حکومتی عہدیدار ذمہ دار نہیں، رانا ثناء کا دعوی

وزیر اعلی کے حکم پر رپورٹ انٹرنیٹ پر پبلک کردی گئی، سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ میں وزیراعلی سمیت کسی حکومتی شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ جج کا کوئی فیصلہ نہیں، یہ انکوائری رپورٹ ہے،وزیر اعلی کے حکم پر رپورٹ انٹرنیٹ پر پبلک کردی گئی، ابھی ڈاون لنک دے دیا جائے گا، رپورٹ اپ لوڈ ہونا شروع ہوگئی ہے،رپورٹ کےآخرمیں لکھاگیا ہے کہ قاری ذمہ دارکا فیصلہ خود کرے، بہت ساری انکوائری رپورٹس پبلک کرنے کی ضرورت ہے، وہ کی جائیں۔

وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ میں وزیراعلی سمیت کسی حکومتی شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، رپورٹ میں جن شواہد پر انحصار کیا گیا وہ قانون کی نظر میں متعلقہ ہی نہیں۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ میں نے طاہر القادری کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا، نیوز کانفرنس سے پہلے شہباز شریف نے کہا ایک لفظ بھی نہ بولنا، طاہر القادری گوشہ درود میں قران شریف سامنے رکھ کر بات کرلیں، شہباز شریف کو اس معاملے سے پہلے کوئی علم نہیں تھا انہوں نے ٹی وی پر دیکھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہورہا ہے۔

وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ وائر لیس لائیں جس میں رانا ثناء نے فائرنگ کا حکم دیا، ایف آئی آر اور استغاثہ کی کہانی میں فرق ہے، رپورٹ آپ کے سامنے ہے مقدمے کے ٹرائل پر پوری بات بات بتادی، وعدہ کیا تھا فیصلہ آتے ہی رپورٹ پبلک کریں گے۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کریں گے، صفحہ 35 پر مینوفیکچرنگ پروڈکشن ریکارڈ کیا ہے ؟ رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا تھا کہ کمیشن پر سوال اٹھیں گے، فرقہ وارانہ معاملے پر بھی سوال اٹھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: