نواز شریف کی ایک اور درخواست خارج

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دوسری آئینی درخواست بھی واپس کردی، عدالت عظمیٰ نے اعتراض لگایا ہے کہ چیمبر آرڈر کیخلاف عدالتی قواعد کے مطابق رجوع کیا جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما معاملے پر نااہل وزیراعظم کی دوسری آئینی درخواست بھی اعتراض لگا کر واپس کردی، رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیمبر آرڈر کیخلاف عدالتی قواعد کے مطابق رجوع کیا جائے، چیمبر آرڈر کیخلاف آئینی درخواست کا جواز نہیں۔

نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کیا گیا تھا، نواز شریف نے اعتراضات کیخلاف اپیل خارج کرنے کا حکم بھی چیلنج کیا تھا، سابق وزیراعظم نے آئینی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ  ن کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے نیب کرپشن ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: