آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کردارجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف نے شرکاء کو ملٹری ڈپلومیسی کے متعلق آگاہ کیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نےاپنے حالیہ بیرونی دوروں پرشرکا کواعتماد میں لیا، سپہ سالارنے پاکستان آنےوالی اہم شخصیات سے ملاقاتوں سےبھی آگاہ کیا

کانفرنس میں علاقائی سلامتی خصوصا افغانستان کی صورتحال پرغور کیا گیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کردارجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا، شرکاء کا داخلی سلامتی کیلئے کوششوں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

کانفرنس میں آپریشن ردالفساد،پاک افغان سرحد پر اضافی سیکیورٹی پربھی غور کیا گیا، خوشحال بلوچستان اور صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: