معلومات ذہن نشین کرنے کا موثر طریقہ؟

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بلند آواز کے ساتھ پڑھنا یادداشت بڑھانے اور معلومات کو ذہن نشین کرنے کا موثر ترین طریقہ ہے۔

برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق اونٹاریو میں یونیورسٹی آف واٹر لو میں ہونے والی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ معلومات کو ذہن میں برقرار رکھنے کے لئے بلند آواز کے ساتھ پڑھنا، کسی سے کوئی بات کہلوانے یا پلے بیک پر سننے سے زیادہ موثر ثابت ہوا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ الفاظ کو بولنا اورسننا انہیں مزید ذاتی نوعیت کا بنا دیتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ذہن نشین ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں 95افراد کا تجزیہ کیا گیا، جس کے دوران خاموشی کے ساتھ مطالعہ کرنے، کسی دوسرے سے پڑھوانے، خود بلندآواز کے ساتھ پڑھنے اور سننے کے بعد یاد رکھنے کی صلاحیت کو جانچا گیا۔

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی چیز کو بلند آوازکے ساتھ پڑھنا اسے یاد رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

گذشتہ تحقیق میں کہا گیا تھا کہ الفاظ کو لکھنے یا ٹائپ کرنے سے انہیں یاد کرنا آسان ہوتا ہے، جبکہ ایک اور تحقیق کے مطابق ورزشن اور متحرک رہنا بھی یادداشت بڑھانے باعث ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: