حمزہ شہباز کا پولیس اہلکاراسرار تنولی کا علاج کرانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے فیض آباد دھرنے میں پتھرلگنے کے باعث بینائی سے محروم ہوجانے والے پولیس اہلکاراسرار تنولی کا اپنی جیب سے علاج کرانے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز جیو نیوز کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسرار تنولی کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔
فیض آباد دھر ناپولیس کمانڈو کو ایک آنکھ کی بینائی سے محروم کرگیا تھا۔
25نومبر کو فیض آباد آپریشن کے دوران اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے اسرار تنولی نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایف سی کے ایک تنہا جوان کی جان بچائی تھی، جس پر مظاہرین کلہاڑیوں سے حملہ آور تھے۔
ایف سی جوان کو مظاہرین کے نرغے سے چھڑا کر کندھے پر اٹھا کر لے جانے والے اسرار کو اچانک کسی نے ایسا پتھر مارا جو سیدھا اس کی دائیں آنکھ پر لگا تھا۔
انتظامیہ نے مکمل علاج کرائے بغیر اسرار تنولی کو پمز سے گاؤں بھیج دیا تھا۔
پولیس کمانڈو اسرار تنولی ایم فل کا طالب علم اور گھر کا واحد کفیل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: