مذہبی جماعتوں کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راناکو استعفی دینے کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے ،ممکنہ طور پر صوبائی وزیر خواجہ حمیدالدین اپنا استعفی پیش کریں گے۔
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز “کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوست محمد کھوسہ،شیخ وقاص اکرم اور نظام الدین نے آستانہ عالیہ شریف میں صوبائی وزیر کے معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں ،جس میں رانا ثنااللہ بھی شرکت کریں گے۔
ملاقات میں دوست محمد کھوسہ کا موقف ہے کہ خواجہ حمید الدین کے ساتھ ہیں ہم ان کے فیصلے کے پابند ہیں ۔
رانا ثنا اللہ ممکنہ طورپر بذات خود اپنا استعفی حمید الدین کو پیش کریں گے۔
اس سے قبل رانا ثنا اللہ کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ان کے سیاسی پیر نوا ز شریف ہیں اور ان کا استعفی اپنے قائد کے پاس ہے جیسے وہ کہیں گے میں اس پر عمل کروں گا۔