پیٹرول 2 روپے 13 پیسے مہنگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے مقرر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہوا، بھارت میں ایک ماہ میں 17 بار اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں پچھلے ڈھائی مہینوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا’۔

شہباز گل نے کہا کہ ‘عالمی مارکیٹ میں لگاتار اضافے کے سبب اوگرا نے قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے اضافے کی منظوری دی’۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کانوٹی فکیشن بھی جاری کیا،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ کردیا گیا، کیروسین آئل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، کیروسین آئل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔-

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: