سائرہ پیٹر کورونا متاثرین کے لیے چیریٹی شوز کریں گی

سائرہ پیٹر کورونا متاثرین کے لیے چیریٹی شوز کریں گی

پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ فنکاروں اور ان کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے آن لائن کنسرٹ کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر ان دنوں لندن میں موجود ہیں، انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، کیمرہ مینوں اور دیگر ہنر مندوں کی مدد کے لیے آیندہ ماہ سے ان لائن شوز میں آواز کا جادو جگائیں گی۔

سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی فنکاروں کو پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن روزانہ اجرت پر کام کرنے والے فنکاروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسں لیے ہم نے لندن سے آن لائن کنسرٹ کا فیصلہ کیا ہے، ہماری ٹیم نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردیں ہیں اور جیسے ہی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوگی میں پاکستان پہنچ کر اپنے ساتھ فنکاروں سے ملاقات کروں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: