سیاسی مخالفین تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

کورونا کے پھیلاؤ کو مزید کم کرنے کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہوگا تاکہ ہم کورونا کے پھیلاؤ کو مزید کم کرسکیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے مثبت نتائج پر بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو اسپتالوں میں کورونا کے لیے درکار سہولتوں سے آراستہ بیڈز میں اضافے کی صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق تشکیل دی جانیوالی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس دوران بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 30 شہروں میں 227 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہوگا تاکہ ہم کورونا کے پھیلاؤ کو مزید کم کرسکیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عید کے تجربات سامنے رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: