پاکستان: کورونا کیسز 202955، اموات 4118

پاکستان: کورونا کیسز 202955، اموات 4118

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 4 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 83 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 118 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 94 ہزار 624 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 78 ہزار 267 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 243 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 74 ہزار 202 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 673 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 380 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 914 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 395 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 122 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 261 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 114 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 423 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 28 مریض وفات پا چکے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: