ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ذائقہ بہت پسند کرتے ہیں، شہد کو بہت سے پکوانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، شہد کو صحت سے متعلق مسائل کے لیے قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایک پلانٹ پر مبنی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو ہمیں صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنی غذا میں چینی کی جگہ شہد کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے ایک صحت مند آپشن ہے، شہد کو مختلف طریقوں سے غذا میں شامل کیا جاتا ہے، شہد کے فوائد کی بات کریں تو یہ آپ کی جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے، یہاں ماہرین کچھ ایسی معلومات سے آگاہ کر رہے ہیں کہ جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ اپنی غذا میں لازمی شہد کو شامل کرلیں گے۔

شہد کے حیرت انگیز فوائد:

اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات:

شہد میں قدرتی طور پر اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے متعدد امور کے لیے ایک بہترین علاج بناتے ہیں اور ماہرین کہتے ہیں کہ کچّا شہد ان قدرتی خصوصیات کو موثر انداز میں پیش کرتا ہے۔

شفا یابی کی خصوصیات:

مطالعات کے مطابق شہد کا حالاتی استعمال شفا بخش ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ بہت سے خطرناک انفیکشن سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے، یہ جلد کے انفیکشن سے بھی لڑنے میں معاون ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

شہد میں سکون بخش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمیں سینے کی جلن، متلی، پیٹ درد اور تیزابیت جیسے مسائل سے دور رکھتی ہیں اور ہماری آنتوں کو صاف کرتی ہیں جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

گلے کی سوزش ختم کرتا ہے:

گلے کی سوزش کے لیے استعمال ہونے والے قدیم ترین علاج میں سے ایک شہد ہے، اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو گلے کی سوزش کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں، اس کے لیے آپ ادرک کے رس میں تھوڑا سا شہد ملا کر لیں، اس عمل کو کرنے سے آپ کے گلے کی سوزش ختم ہوجائے گی۔

احتیاطی تدابیر:

  • آپ کو زیادہ مقدار میں شہد کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ 
  • آپ شہد کو کھانے یا مشروبات جیسے چائے یا گرم دودھ میں بھی شامل کرکے لے سکتے ہیں ۔
  • خاص طور پر ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد نہ دیں۔
x

Check Also

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

ماہرین کا لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل کے سونامی کا انتباہ

نفسیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہوتے ہی نفسیاتی مسائل ...

%d bloggers like this: