پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ کی طرف لانے کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ کی طرف لانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ میں واپس لانے کیلئے ‘ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام’  ترتیب دینے کا فیصلہ کیاہے، کھلاڑی پہلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے انفرادی طور پر ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث ‏قومی کرکٹرز ان دنوں گھروں میں محدود ہیں اورگھروں میں دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں ۔

اس دوران پی سی بی کی جانب سے  کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے جب کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز کیلئے کوئی جرمانہ یا سزا نہیں رکھی گئی تھی اور اس کا مقصد کرکٹرز کو متحرک رکھنا تھا۔

اب پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار کرکٹ کی طرف لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ‘ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام’ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 یہ ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم ترتیب دے رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی مشاورت کی ہے جب کہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے بھی معاونت کی ہے ۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ ‘ریٹرن ٹو ٹریننگ پروگرام ‘میں آئندہ ہفتے سے کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ شروع کریں گے جب کہ جون کے اوائل میں کرکٹرز کی اجتماعی ٹریننگ کا پلان ہے ۔ 

ایک ساتھ ٹریننگ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہر طرح سے محفوظ بنایا جائے گا اور کرکٹرز کے ایک ساتھ ٹریننگ شیڈول سے قبل کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا بھی پلان ہے ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز سے موجودہ حالات میں رابطے میں ہیں اور باقاعدگی سے ان کی صحت کے بارے دریافت کیا جاتا ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: