ملک ریاض نے پاکستانی ٹی وی چینل آپ نیوز کو بند کردیا

ملک ریاض نے پاکستانی ٹی وی چینل آپ نیوز کو بند کردیا

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے آپ نیوز چینل کو بند کردیا ہے۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے تمام کارکنوں کو اطلاع کی گئی ہے کہ ناگزیر قانونی معاملات کی وجہ سے آپ نیوز چینل کو چلانا ممکن نہیں ہے اس لیے اس پراجیکٹ کو بند کیا جا رہا ہے ۔

ملک ریاض نے پاکستانی ٹی وی چینل آپ نیوز بند کردیا

انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ آج مورخہ گیارہ اپریل تک تمام ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی۔

ملک ریاض نے پاکستانی ٹی وی چینل آپ نیوز کو بند کردیا

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کر دی جائیں گی۔

اپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کوادا کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ چئیرمین ملک ریاض صاحب نے کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی۔

اطلاع ہے ہے ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے۔ ملک ریاض نے کہا ہے نئے چینل میں ترجیحی بنیادوں پر موجودہ ملازمین کو جگہ دی جائے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: