وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں کورونا وائرس کے نام لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترکمانستان حکومت نے میڈیا سمیت عوام پر بھی کورونا وائرس کا نام لینے پر پابندی لگادی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اخبارات کے ساتھ ساتھ، اسپتالوں، اسکولوں میں تقسیم کیے گئے طبی معلومات کے پرچوں سے بھی کورونا کا لفظ ہٹایا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سادہ لباس اہلکار ترکمانستان میں ماسک پہننے والوں اور عالمی وبا کا تذکرہ کرنے والوں کو بھی گرفتار کر رہے ہیں۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا ڈیسک کے سربراہ نے صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ ترکمانستان کے جنوب میں ایران وہ ملک ہے جو کورونا سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔