صبور علی نے مداحوں کو کچھ مثبت حقائق بتادیے

صبور علی نے مداحوں کو کچھ مثبت حقائق بتادیے

معروف اداکارہ صبور علی نے کچھ مثبت حقائق سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اِن حقائق سے آگاہ کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی پینٹنگ اُن کے اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی ہے۔

صبور علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ڈپریشن ایک حقیقت ہے لیکن میں نے اِس سے کچھ مثبت حقائق سیکھے ہیں جو میں آپ کو بتانا چاہوں گی۔‘

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ مثبت حقائق بتاتے ہوئے لکھا :

  • ڈپریشن کے شکار افراد عام لوگوں سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔
  • وہ دُنیا کو ایک بہتر نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔
  • حالات کو حقیقت پسندانہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
  • دوسروں کے دُکھ، درد، خوشی اور ہمدردی کو بہت اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔
  • ہر چیز کو گہری سطح پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ سب حقائق جاننے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ کبھی کبھی ہماری بدترین حقیقت بھی ہماری بہترین حقیقت بن سکتی ہے۔‘

صبور علی نے لکھا کہ’افسردگی کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ اِس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ ایک لمبے عرصے تک مضبوط رہے ہیں۔‘

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: