عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔
قرنطینہ جلد ہٹانے سے طویل معاشی اثرت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ ممالک وائرس پر حملہ کر کے پہلے اس کا خاتمہ کریں۔
دوسر طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کم زور معیشتیں بحران کا شکار ہوسکتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ ایسے ملکوں کو صحت کو ترجیح دے کر پنی معیشتوں کو بچانا ہوگا۔