سیاسی مخالفین تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

سیاسی مخالفین تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے مخالف سیاست میں صرف جائیدادیں بنانے کےلیے آئے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے وزراء اور ایم این ایز سے کہاکہ آنے والا وقت بڑا مشکل ہے، مشکل وقت کی خاصیت یہ ہے اس میں کچھ لوگ ابھرتے ہیں اور کچھ فنا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے کی امید رکھیں اور بدتر کے لیے تیار رہیں، آپ وزرا اور ایم این ایز میں سے جو بھی اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوا، وہ ان کے ساتھ ہمیشہ کےلیے جڑ جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل پر کورونا کے اثرات کیا ہوں گے؟ کوئی نہیں جانتا، اس کے اثر سے نکلنے کے بعد یہ دوبارہ پھیلے گا یا نہیں؟ کوئی نہیں جانتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقوں کے عوام سے رابطہ مضبوط کریں، آپ حکومت میں ہیں، تمام امور آپ ہی کے ذریعے انجام پائیں گے، خدمت کریں تاکہ ہمیشہ کےلیے حلقے کو محفوظ بنالیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مخالفین تنقید کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، وہ جائیدادیں بنانے کے لیے آئے، جو سیاست دان مال بنانے کےلیے آتا ہے وہ سماجی بہود کے کام نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں، جس نے اپنی زندگی میں کبھی انسانیت کا نہیں سوچا، وہ ایک دم تبدیل ہوجائےگا اور انسانوں کے بارے میں سوچنے لگے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے تھوڑے سے ہیں جو فلاحی سرگرمیاں کرتے ہیں، مگر کورونا کے باعث آپ کے اچھے مواقع پیدا ہوگئے ہیں، اس کام میں چھٹی نہیں ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: