کورونا: اسپین میں دوسرے روز بھی 900 سے زائد اموات

کورونا: اسپین میں دوسرے روز بھی 900 سے زائد اموات

اسپین میں دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 900 سے زائد رہیں، 24 گھنٹوں میں 932 اموات کے بعد تعداد 10 ہزار935 ہوگئی۔

ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے اموات 900 سے زائد رہیں لیکن گزشتہ دن کے مقابلے میں اسپین میں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

اسپین میں متاثر ہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی اموات کے اعتبار سے اسپین اٹلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: