وزیراعظم کا تعمیراتی صنعت کیلئے ایمنسٹی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے کنسٹرکشن کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جو بھی اس سال کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گے اس سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،مشیر تجارت عبدالرزاق داود و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس فکسڈ کررہے ہیں ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاص رعایت ملے گی ۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیرات سے منسلک دیگر شعبوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس کو کم کررہے ہیں ، جو فیملی بھی گھر بیچے گی اس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔

عمران خان نے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلیے 30 ارب کی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ۔

انہوں نے کہاکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکیج دینے کا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے ،ہمارے ملک میں ایک طرف کورونا اور دوسری طرف غربت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے ووہان کو 2 ماہ بند رکھا اور لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا ،مغرب میں ایک طرف کورونا ہے اور دوسری طرف معیشت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن کامیاب تب ہوگا جب ہر جگہ لاگو ہوگا اگر ہم مکمل لاک ڈاون کرتے ہیں تو کیا ہم غریبوں کی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں گے؟

عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں زراعت کا سیکٹر مکمل طور پر کھلا ہے ،سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف کورونا ہے دوسری طرف بھوک ہے،لوگوں میں بے چینی اور مایوسی بڑھتی جارہی ہے،قوم فیصلہ کرے کہ اس نے وائر کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں نہیں پتا کہ کورونا وائرس کا معاملہ 2 ہفتے میں کہاں تک جائے گا ،ہم سے 10 ملین لوگ رابطہ کرچکے ہیں،جنہیں امدادی رقم درکار ہے


x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: