حکومت کا 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد غریب شہریوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی، بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز اور فلاحی اداروں کو راشن کی خریداری پر ریلیف دینے پر بھی غور کیا گیا، جب کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریلیف آپریشن سےمتعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے، ایکسپوراٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کرلیا گیا۔

وزیراعظم نے ملکی صورت حال اور کورونا کے بڑھتے کیسز پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے پر نظر رکھیں، دہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے اور تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: