دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور شمالی کوریا میزائل تجربات کر رہا ہے، جنوبی کوریا

سیئول: جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے 2 بیلسٹک میزائل تجربات کورونا وائرس وبا سے پریشان دنیا میں مزید سراسمیگی پھیلانے کی سازش ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ حریف ملک شمالی کوریا نے اپنے صوبے سونچون کے مشرقی ساحل کے کھلے سمندر میں مختصر رینج والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے ہر شخص خوف میں مبتلا ہے اور عالمی قوتیں اس مہلک وائرس سے بچنے کیلیے کمر بستہ ہے لیکن ایسے نازک مرحلے میں بھی شمالی کوریا جنگی جنون میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربات پہلے سے طے شدہ وقت پر کیئے گئے ہیں جس کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ اپنی سرحدوں اور عوام کا تحفظ ہے اور یہ حق ہمیں عالمی آئینی قوانین بھی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان دو اہم اور غیر معمولی ملاقاتوں کے باوجود شمالی کوریا نے امریکا پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے میزائل تجربات دوبارہ شروع کردیئے ہیں۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: