کورونا سے بچاؤ کیلیے وزارت خارجہ میں خصوصی ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے ملازمین کے تحفظ کیلیے کورونا سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے وزارت خارجہ میں خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس پاکستان میں موجود غیر ملکی اورساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانی مشنز سے بھی رابطہ رکھے گی،فورس میں ڈی جی ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں جبکہ گریڈ 17 کے چند افسران کو بھی ٹاسک فورس کاحصہ بنایاجائیگا،اس حوالے سے سیل کا انفراسٹرکچر قائم کر دیا گیاہے۔

وزارت خارجہ میں الیکٹرانک فائل کے نظام کو بھی فعال بنادیا گیاجسے آن لائن فائلوں کی منتقلی کیلیے استعمال کیا جائیگا،دفتر خارجہ میں معلوماتی نشستوں کا آغاز بھی کر دیا گیا، تمام داخلی راستوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے معلوماتی پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ میں آغا شاہی اور صاحبزادہ یعقوب علی خان بلاکس میں مختلف مقامات پر سینیٹائزرز نصب کر دیے گئے ہیں، احاطے کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلیے دن میں کئی مرتبہ صفائی کی جائے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: