کینیڈا کی خاتون اول کو زکام، وزیر اعظم نے تنہائی اختیار کرلی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ میں زکام کی علامات ظاہر ہونے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اول سوفیہ گریگوائر ٹروڈو میں دورۂ برطانیہ کے بعد زکام کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بدھ کو ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہلکا بخار بھی ہوگیا۔ یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد کورونا وائرس کی موجودگی کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں اور خاتون اول نے اپنی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ڈاکٹروں کی تجویز پر تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور خاتون اول کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک گھرپر رہ کر منصبی ذمے داریاں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 100 ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے کورونا کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد دنیا اس وائرس سے متعلق مزید محتاط ہوگئی ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: