کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

لاہور: پنجاب کابینہ نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی یے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں، ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: