کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر

لاہور: پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف اور معین علی نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے ایک بار پھر کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلواتے ہوئے ذیشان کو تیسرے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا، وہ صرف 2 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

عامر یامین نے چھٹے اوور میں پہلے معین علی کو 29 رنز پر اور پھر پچھلے میچ کے سنچری میکر ریلی روسوو کو پہلے ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔

اگلے ہی اوور میں کپتان عماد وسیم نے روی بوپارا کو 4 رنز پر آؤٹ کیا اور اپنے اگلے اوور میں کپتان شان مسعود کا شکار کیا، وہ بھی 9 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

خوشدل شاہ نے وکٹ پر رکنے کی ناکام کوشش کی، وہ 16 گیندوں پر 8 رنز کی اننگز کھیل کر عمر خان کا شکار بنے۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مچل میکلنگن کو لگاتار 2 چھکے رسید کیے اور پھر اگلے ہی اوور میں عمر خان کو بھی چھکا رسید کیا۔

اس دوران لاہور میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ میں بارش کی مداخلت سے پہلے تک شاہد آفریدی نے 17 گیندوں پر 35 اور سہیل تنویر نے 10 رنز بنائے تھے۔ بارش ختم نہ ہونے پر میچ بالاخر میچ ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے پچھلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: