کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے، احسان مانی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی سے لاھور منتقل نہیں کئے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم سندھ کی صوبائی حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سندھ کی حکومت نے کرونا وائرس کے بارے میں اگاہ کردیا ہے اس بارے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز کراچی سے لاہور منتقل نہیں کئے جائیں گے، شائیقن کا کرکٹ کے لگاو شاندار ہے، کراچی بڑا شہر ہے اور ہمیں شائیقن کرکٹ کے حقوق کا اندازہ ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: