حرم شریف کے صحن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے

ریاض: حرم شریف کے صحن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ صحت کے عملے نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کے حصے (مطاف) میں مکمل صفائی کی اور پورے حصے پر اسپرے کیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے پر سعودی شہریوں اور مکینوں کے مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی، تاہم صفائی اور اسپرے کے دوران حرم شریف کی پہلی منزل پر طوافِ کعبہ جاری رہا۔

مطاف کو خالی کرانے اور صفائی و اسپرے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام کی صفائی پر مامور عملہ محکہ صحت کے اہل کاروں سمیت مسجد کے حرم کو خالی کرا کے اسپرے کررہا ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: