اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے دی

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز 71 رنز سے شکست دے دی۔ 199 کے ہدف میں لاہور قلندرز 127 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے کولن منرو مین آف دی میچ قرار پائے۔

لاہور میں کھیلے جانےوالے پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم انیسیویں اوور میں 127 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹسمین کرس لین پہلے ہی اوور کے دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ چھوتے اور میں محمد حفیظ 16رن بنا کر پولیئن لوٹ گئے اور نویں اوور میں جارح بلے باز بی ڈنک 25رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ سلمان بٹ نے 21 رن بنائے اور ظفر گوہر کی گیند پر حسین طالب کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اگلے ہی اوور کے خاتمے پر سمت پٹیل 6 رن بنا کر شاداب کی گیند آوٹ ہوئے۔

12واں اوور مکمل ہونے پر محمد فیضان 6 گیندوں پر 6 رن بنا کر ظفر گوہر کا شکار بنے۔ کپتان سہیل اختر بھی 9 گیندوں کا سامنا کرسکے اور 8 رن بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

آٹھویں ووکٹ پراسانا کی گری جو جو 8 گیندوں پر 8 اسکور کرکے رمن رئیس کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سلمان ارشاد صرف دو گیندوں کا سامنا کرسکے اور 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے عثمان خان اور دلبر حسین نے ٹیم کے اسکور کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 18 ویں اوور میں رمن رئیس کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ دلبر حسین 12 گیندوں پر 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر اور رومان رئیس نے 3،3 اور شاداب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیل اسٹین اور عاکف جاوید ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کام یاب ہوئے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے 103 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم رونکی 2 رنز کی کمی سے اپنی ںصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے اور 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دوسری جانب کولن منرو نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ کولن انگرام نے 19 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولن منرو 87 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

آصف علی نے 6 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل میں کامران اکمل اور شین واٹسن کے بعد 50 چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد، محمد حفیظ اور محمد فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ فہیم اشرف، موسی خان ، عبداللہ صافی کی جگہ عاقف جاوید ، حسین طلعت اور ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ لاہور قلندرز نے بھی دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فخرزمان اور شاہین آفریدی کی جگہ سلمان بٹ اور عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

واضح رہے پچھلے مقابلے میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 182 رنز بنانے کے باوجود ہار گئی تھی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: