سرفراز کی اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں فہد مصطفیٰ کو ہیرو دیکھنے کی خواہش

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں فہد مصطفیٰ کو ہیرو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں سرفراز میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے نظر آرہے ہیں۔

میزبان نے سرفراز سے پوچھا اگر آپ کی زندگی پر کبھی کوئی فلم بنے تو آپ کے خیال میں کون سا ہیرو ہے جو فلم میں آپ کا کردار ادا کرسکتا ہے۔سرفراز نے کہا مجھے لگتا ہے فہد مصطفیٰ فلم میں میرا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ سرفراز نے وجہ بتاتے ہوئے کہا فہد مصطفیٰ بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں اور بہت پر کشش بھی نظر آتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا ’’ارے واہ، آپ کا بہت شکریہ سر آپ نے اس قابل سمجھا۔‘‘

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: