پٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا ہو گیا

پٹرول اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا ہو گیا

وفاقی حکومت نے پٹرول پانچ روپے اور ڈیزل کی قیمت بھی پانچ روپے فی لٹر کم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ 

وزرات خزانہ نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی کل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی

x

Check Also

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کا بپن راوت کی موت پر اظہار افسوس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید ...

%d bloggers like this: