خبردار! ’مولا جٹ‘ بچوں اور کمزور دل والوں کے لیے نہیں، فلم ساز

اگرچہ زیادہ تر پاکستانی فلم ساز اور ہدایت کار ہر بار یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی فلم فیملی کے ساتھ دیکھنے والی فلم ہے تاہم حقیقت میں وہ فلمیں بھی اہل خانہ اور خاص طور پر کم عمر بچوں کے ساتھ دیکھنے کے لیے موزوں نہیں ہوتیں۔

ماضی میں ریلیز ہونے والی کچھ پاکستانی فلموں کے بعض ایکشن والے اور بولڈ مناظر کم عمر بچوں کے لیے ناموزوں تھے تاہم اس باوجود فلم ساز اپنی فلموں کو فیملی فلم کہتے تھے۔

لیکن آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فلم ساز بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی واضح کیا ہے کہ ان کی فلم فیملی کے ساتھ دیکھنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

انہوں نے بچوں کو ساتھ نہ لے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چوں کہ ان کی فلم ایکشن تھرلر فلم ہے، اس لیے بعض مناظر میں خوفناک گرافکس بھی دیکھنے کو ملے گی، اس لیے بچوں کو سینما گھر نہ لے جائیں تو اچھا ہوگا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کی فلم کسی بھی لسانی اور ایک ثقافت کو دکھانے پر مبنی نہیں ہے اور شائقین کو ان کی فلم دیکھ کر پرانی فلم ’مولا جٹ‘ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری ہی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ اس فلم کو عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی مولا جٹ یعنی (فواد خان) اور نوری نت یعنی (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ ماہرہ خان بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی اور فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: