بھارت میں مسلمانوں کی شہادتیں، ترک صدر نے مودی سرکار کو خبردار کردیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام معمول کی بات بن چکا ہے، وہاں مسلسل مسلمان قتل کیے جارہے ہیں‘۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں ہندو انتہا پسند ملوث ہیں، مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ بھارت دنیا میں امن کی حمایت کی بات کرتا ہے جبکہ اُن کے ملک میں ایسا ہورہا ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کےقتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہم نفرت ، ناانصافی کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہم بھارتی حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ٹھیک راستہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کئی روز سے بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف احتجاج جاری تھا، چند دن قبل ہندو انتہاء پسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کو بھی نذر آتش کیا، اب تک نئی دہلی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد20 سے زائد ہوچکی ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: