اسکولز کو مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکول فیس سے متعلق کیس میں نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اسکول فیسوں سے متعلق پرائیویٹ اسکولز اور اسٹوڈنٹس کے والدین کی 13 درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو دے دیا گیا۔

پیرا کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔م

پیرا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسکولز میں 3 لاکھ 25 ہزار طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی کہ پیرا نجی اسکولوں کی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عظمیٰ قاضی کے بچوں کو نجی اسکول سے نکالنے کی درخواست پر بھی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے پیرا کو ہدایت کی کہ وہ اسکول انتظامیہ اور بچوں کے والدین کو سن کر اس معاملے پر 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پیرا نے ہی بطور ریگولیٹر فیصلہ کرنا ہے، پیرا رولز نہ بننے کے باوجود اس کا بطور ریگولیٹر کردار ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے پیرا کو ہدایت کی کہ بچوں کی برطرفی کا معاملہ بھی جلد حل کیا جائے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: