Quetta Gladiators batsmen Ben Cutting, left, and Muhammad Nawaz, right, react after taking winning run during the Pakistan Super League T20 cricket match against Islamabad United at Rawalpindi Stadium, in Rawalpindi, Pakistan, Thursday, Feb. 27, 2020. (AP Photo/Anjum Naveed)

کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
شین واٹسن آج پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد شاداب خان کو 2 چھکے لگانے کے بعد اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی

اعظم خان 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے، محمد نواز نے 25 اور بین کٹنگ نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: