وزیراعظم کے فلمی پوسٹر پر سابق اہلیہ جمائمہ کا دلچسپ تبصرہ

وزیراعظم کے فلمی پوسٹر پر سابق اہلیہ جمائمہ کا دلچسپ تبصرہ

وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر ان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

جمائمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹر شئیر  کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی نئی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں۔

پوسٹر میں بشریٰ بی بی کی ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جب کہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید قمیض اور دوپٹے میں چھوٹا کرکے دکھایا گیا ہے۔

فلمی پوسٹرمیں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پردرج ہے”تونےکیساجادوکیا؟”۔

اس مزاحیہ پوسٹر  کے ساتھ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟‘۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’لاہورمیں ایک دوست نےاس لالی ووڈ پوسٹرکی نشاندہی کی‘۔

جمائمانےفلمی پوسٹر پر لکھے ہوئے جملے کا انگریزی ترجمہ کرکے معنی خیز 3 مزاحیہ اموجیز بھی بنائے۔

علاوہ ازیں جمائمہ نے پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ ترافرادکی طرح مجھےبھی یہ مضحکہ خیزلگا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: