فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیخلاف قانونی مقدمہ واپس لے لیا گیا

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیخلاف قانونی مقدمہ واپس لے لیا گیا

پاکستانی فلمی شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے خلاف دائر قانونی مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے تصدیق کی ہے کہ باہو فلمز کے سی ای او اور 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر  نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے خلاف دائر قانونی مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

مداحوں کو فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا انتظار کافی عرصے سے ہے اور اس ہی قانونی جنگ کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ 2017 میں اس قانونی کا جنگ کا آغاز ہوا تھا جب پرانی فلم کے پروڈیوسر نے نئی فلم کے پروڈیوسر پر مقدمہ درج کرایا تھا، مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے نئی فلم کے پروڈیوسر بلال لاشاری اور عمارہ حکمت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کرایا تھا۔

لیکن اب انسائیکلو میڈیا اینڈ لاشاری فلمز پروڈکشن ان ایسوسی ایشن ود اے اے اے موشن پکچرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، قانونی مقدمہ ختم ہونے کے بعد اب مداحوں کو بیتابی سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار ہے

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: