’کم عمری میں عورت کی طرح جسامت ہوجانے پر ڈپریشن ہوگئی‘

’کم عمری میں عورت کی طرح جسامت ہوجانے پر ڈپریشن ہوگئی‘

گزشتہ ماہ 27 جنوری کو موسیقی کی دنیا میں آسکر ایوارڈ جیسی اہمیت رکھنے والے گریمی ایوارڈز جیتنے والی امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے پہلی بار اپنی جسمامت، خواہشات اور خود کو پیش آنے والے ذہنی مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

بلی آئلش نے محض 3 سال قبل اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب 2017 میں ان کا پہلا گانا سامنے آیا تھا، ان کا پہلا میوزک ایلبم ’وین وی آل فال اسلیپ، ویئر ڈو وئی گو‘ 2019 کے آغاز میں ریلیز ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے امریکا اور یورپ میں بے حد مقبول ہوا۔

بلی آئلش کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی گلوکارہ گزشتہ سال وہ پہلی گلوکارہ بنی تھیں جنہیں گریمی ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور اس سال وہ پہلی گلوکارہ بنی ہیں جنہوں نے بیک وقت پانچ گریمی ایوارڈز جیتے۔

بلی آئلش بیک وقت پانچ ایوارڈز جیتنے والی کم عمر ترین گلوکارہ بھی بنیں، گلوکارہ کو 27 جنوری 2020 کو گریمی ایوارڈز تقریب میں ’سال کے بہترین گانے، سال کے ایلبم، بہترین پہلے میوزک ایلبم، بہترین پاپ ووکل اور بہترین ریکارڈ‘ کے ایوارڈز دیے گئے۔

انتہائی کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بلی آئلش نے متعدد ایوارڈ ایک ساتھ جیتنے کے بعد پہلی بار اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی ذہنی مسائل کا شکار ہوئیں۔

امریکی فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلی آئلش نے نہ صرف اپنی ماضی کی زندگی میں کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا۔

بلی آئلش فروری کے ووگ میگزین کے سرورق کی زینت بھی بنیں اور انہوں نے کھل کر اپنے بولڈ انداز پر بھی بات کی۔

بلی آئلش نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر گلوکارہ نہیں بلکہ ایک ماڈل بننا چاہتی تھیں مگر اپنی جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے وہ اپنے خواب پورے کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ہارمونز میں تبدیلیوں کی وجہ سے انتہائی کم عمری میں ان کی جسامت بالغ خواتین کی طرح ہوگئی تھیں۔

بلی آئلش کا کہنا تھا کہ محض 11 سال کی عمر میں انہیں حیض آگیا تھا اور محض 9 سال کی عمر میں ان کی جسامت بڑی عورتوں کی طرح بن گئی تھی۔

پاپ گلوکارہ کے مطابق چوں کہ ہارمونز کی وجہ سے وہ جلد بلوغت کو پہنچیں تو ان کا قد چھوٹا رہ گیا اور ان کا وزن بھی کافی بڑھ گیا، جس وجہ سے وہ ماڈل نہیں بن پائیں۔

بلی آئلش نے بتایا کہ جسمانی تبدیلیوں اور کم عمری میں خواتین کی طرح بن جانے کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار بھی رہیں اور انہیں ڈپریشن ہوگیا۔

انٹرویو کے دوران بلی آئلش نے خود سے پہلے کم عمری میں شہرت حاصل کرنے والی گلوکاراؤں کے حوالے سے بھی بات کی ۔

لمبے ترین انٹرویو میں گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری سمیت دیگر مسائل پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اتنی کم عمری میں اتنی جلدی شہرت حاصل کرلیں گی۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: