تحریک انصاف میں ناراض اراکین اسمبلی سامنے آگئے

تحریک انصاف میں ناراض اراکین اسمبلی سامنے آگئے

لاہور: اتحادیوں کی جانب مشکلات کا شکار حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے ایک نئی مشکل کھڑٰ ہوگئی، پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے عوامی فنڈز کی تقسیم اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے عوام کے سامنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شہاب الدین نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے گزشتہ ایک دہائی تک شہباز شریف کی حکومت میں امتیازی سلوک کا سامنا کیا ہے اور صورتحال اب بھی کچھ مختلف نہیں کیونکہ ہمارے حلقوں کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نظر انداز کیا جارہا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ تمام 20 ایم پی ایز نے نہ ہی فارورڈ بلاک بنایا ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ کی بالادستی کی خاطر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے دو مرتبہ ملاقات کی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعلیٰ نے ہماری تشویش دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ‘ہم عثمان بزدار سے آئندہ روز ایک اور ملاقات کریں گے’۔

واضح رہے کہ یہ 20 ایم پی ایز کا تعلق ڈی جی خان، بھکڑ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی سے ہے۔

شہاب الدین کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنے ضلعوں میں لاہور اور فیصل آباد جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں’۔

تحریک انصاف میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کام کرنے میں ناکامی کی وجہ سے تشویش کی لہر بڑھ رہی ہے۔

ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین اتحادی مسلم لیگ (ق) نے بھی متعدد ضلعوں میں مکمل انتظامی اختیارات نہ دینے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: