جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست، انگلینڈ کو سیریز میں برتری

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست، انگلینڈ کو سیریز میں برتری

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز جنوبی افریقہ کی بدترین پوزیشن سے ہوا جب ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کو 102 رنز 6 کھلاڑیوں پر دوبارہ شروع کیا۔

جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر 13 اور مہاراج 5 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن ان کی شراکت میں صرف 19 کا اضافہ ہوا اور فلینڈر گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

مہاراج نے انگلینڈ کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے لیے انہوں نے کگیسو رابادا کے ساتھ مل کر اسکور کو 128رنز اور پھر انرچ نورٹجے کے ساتھ شراکت میں 138 رنز تک پہنچایا۔

رابادا نے 16 رنز بنائے جنہیں ووڈ نے آؤٹ کیا۔

مہاراج نے پیٹرسن کے ساتھ آخری وکٹ میں 99 رنز کا اضافہ کیا لیکن ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچاسکے اور 71 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست کھا گئی جبکہ سیریز میں بھی خسارے کا سامنا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ 4 وکٹیں لے کر سرفہرست باؤلر رہے، ووڈ نے 3، اسٹورٹ براڈ اور بیس نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں شان دار سنچری کرنے والے انگلینڈ کے نوجوان بلے باز بیس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلینڈ نے چوتھے روز میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 209 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 4 وکٹیں حاصل کر کے میچ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلی تھی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: