جونیئر اسنوکر: سعد خان نے بلوچستان چیمپئن زیب خان کو ہرادیا

جونیئر اسنوکر: سعد خان نے بلوچستان چیمپئن زیب خان کو ہرادیا

سعد خان نے بلوچستان چیمپئن اور نمبر 6 سیڈ زیب خان کو شکست دیکر جوبلی انشورنس قومی انڈر۔21 جونیئر اسنوکر چیمپیئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ کے پری کوارٹرز میں حارث طاہر کا مقابلہ فرحان مجید سے، شاہ زیب ملک کا مقابلہ شہریار خان سے، سعد خان کا عریج ارسلان سے، محمد نسیم اختر کا عمران خان سے، محمد احمد کا عمر فاروق سے، محمد سلیم کا شیخ محمد مدثر سے، کامران مسیح کا احسن رمضان سے اور زیب خان کا مقابلہ محمد عمر خان سے ہوگا۔

چیمپئن شپ میں لیگ کے آخری روز پاکستان اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد کے اسنوکر ہال میں کھیلے گئے مقابلوں میں محمد سلیم نے عبداللّٰہ کو1-3، سعد خان نے زیب خان کو 0-3، عمران خان نے علی حیدر کو 0-3، محمد احمد نے محمد سالک کو 0-3، حارث طاہر نے سجاد عبداللّٰہ کو 0-3، محمد نسیم اختر نے زاہد خان کو 0-3، شیخ محمد مدثر نے عریج ارسلان کو 0-3، شہریار خان نے محمد شہریار عباس کو2-3 سے زیر کیا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: