شیر کے فوٹو شوٹ پر مشال خان برہم

شیر کے فوٹو شوٹ پر مشال خان برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مشال خان نے شیر کا بچہ فوٹو شوٹ کے دوران استعمال کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مشال خان نے شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں بتایا کہ جوڑے اور فوٹوگرافر کی جانب سے کی گئی یہ حرکت انہیں شدید ناگوار گزری ہے، انکا یہ عمل قابلِ نفرت ہے۔

شیر کے فوٹو شوٹ پر مشال خان برہم

انہوں نے لکھا کہ ان جانوروں کا وجود ذہنی بیماروں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے۔

دوسری پوسٹ میں انہوں نے مشتعل نظر آتے شیر کی نشاندہی کرتے ہوئے اور تصویر میں موجود  دولہے کو طنز مارتے ہوئے لکھا کہ وہ جانور بیزار نظر آرہا ہے لیکن پھر بھی دولہا مسکرا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے جو بلکل بھی درست نہیں۔

مشال خان نے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی کہ وہ شیر کو پالتو جانور بنا کر قید نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک جنگلی جانور سے پالتو جانوروں جیسا برتاؤ ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

شیر کے فوٹو شوٹ پر مشال خان برہم

واضح رہے کہ مشال خان جانوروں کے حوالے سے کافی حساس ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں ۔

وہ کراچی میں جانوروں کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا بھی حصہ رہی ہیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: