ملک بھر کی جیلوں میںHIV کے 425 قیدیوں کا انکشاف

ملک بھر کی جیلوں میںHIV کے 425 قیدیوں کا انکشاف

ملک بھر کی جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈزکے 425 قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک بھرکی جیلوں میں بیمار قیدیوں کی رپورٹ جیونیوز نے حاصل کر لی،رپورٹ کے مطابق جیلوں میں بیمار قیدیوں کی تعداد 2192 ہے، قیدیوں کےحقوق پر بنائے گئے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور دو خواتین ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 115 مرد اور ایک عورت کو ایچ آئی وی ایڈز کا مرض لاحق ہے۔

خیبر پختونخوا میں 39 مرد قیدی ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ بلوچستان کی جیلوں میں 13 قیدی ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ملک بھر کی جیلوں میں 65 فیصد سے زیادہ قیدی ملزمان کی ہے جو بغیر سزا کے قید ہیں۔

پنجاب کی جیلوں میں 290 مرد اور 8 عورتیں ذہنی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ سندھ میں 50، کے پی میں 235 اور بلوچستان میں 11 قیدی ذہنی مریض ہیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: