‘کہے دل جدھر’ کی کاسٹ میں ایک اور اداکار شامل

جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ‘کہے دل جدھر’ میں ویسے تو پاکستان کے کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور اداکار اس فلم کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

آر جے ڈینو علی بھی اب اس فلم کے ساتھ پاکستانی سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

فلم میں ان کے علاوہ کامران باری، روما مشیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا، جسے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ فلم کچھ دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جن میں سے ایک پولیس افسر اور دوسری صحافی ہیں۔

ڈینو علی نے ڈان امیجز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ویسے تو اپنے کردار کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا البتہ انہوں نے یہ ضرور شیئر کیا کہ فلم میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو آپ کو تبدیلی خود لانی پڑے گی۔

اداکار کے مطابق وہ فلم میں نہایت مزاحیہ کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔

ڈینو کا کہنا تھا کہ ‘فلم کی کہانی 5 دوستوں پر مبنی ہے، جنید ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں، منشا ایک صحافی بنی ہیں، ہر کسی کا اپنا ایک کردار ہے اور کہانی اس ہی موضوع کے گرد گھومتی ہے کہ یہ سب ایک ساتھ کیسے آگے بڑھیں گے اور کالج کے بعد ان کا آپس میں رشتہ کیسا رہے گا’۔


واضح رہے کہ اس فلم کی ہدایات جلال الدین رومی دے رہے ہیں جبکہ کہانی کامران باری نے تحریر کی۔

فلم میں عتیقہ اوڈھو اور ساجد حسن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اگرچہ فلم کو ریلیز کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس 20 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: