دودھ، دہی کو غذا سے نکالنے کے نقصانات

دودھ، دہی کو غذا سے نکالنے کے نقصانات

دودھ ، مکھن، پنیر اور دوسری ڈیری پراڈکٹس کا ہماری غذا میں ہونا لازمی ہے مگر ان کے چھوڑنے سے ہماری صحت پر کچھ مثبت تبدیلیاں تو آتی ہیں مگر نقصانات زیادہ ہیں۔

چائے اور کافی میں ڈیری پروڈکٹس یعنی ’ گائے یا بھینس کے دودھ‘ کے بجائے پھلوں کا دودھ یعنی ’ بادام، کھوپرا اور سویا‘ کے دودھ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے ، اگر آپ ڈیری پروڈکٹس کو چھوڑ کر پھل یا ڈرائے فروٹس کے دودھ کا استعمال شروع کر رہے ہیں تو آپ کی صحت میں کیا تبدیلیاں رونما ہو سکتیں ہیں یہ جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

پیٹ کے پھولنے میں افاقہ

چند افراد کو ڈیری پروڈکٹ ہضم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اگر آپ کو پیٹ کے پھولنے یا گیس کی شکایت ہے تو ڈیری پروڈکٹس کے چھوڑنے سے اس شکایت میں افاقہ ہو سکتا ہے ۔

صاف شفاف جلد

ماہرین جلدکے مطابق جن افراد میں ایکنی اور پھنسی پھوڑوں کی شکایت ہوتی ہے ان میں سب سے بڑی وجہ ڈیری پروڈکٹس ہوتی ہیں، ایسی صورت میں ادویات کے ساتھ ڈاکٹرز ڈیری پروڈکٹس بھی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ  دودھ میں پائے جانے والے پروٹین میں سوجن یا سوزش ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق صاف شفاف جلد کے خواہشمند افراد اگر ادویات کے ساتھ ڈیری پروڈکٹس کا استعمال بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تو انہیں صاف جلد پانے میں ناکامی ہو سکتی ہے۔

ڈیری پروڈکٹس چھوڑنے کے منفی اثرات کیا ہو سکتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنی غذا میں سے ڈیری پروڈکٹس یعنی دودھ، دہی، انڈہ، مکھن، پنیر کا بالکل خاتمہ کر دیں گے تو آپ کو ان منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

قوت مدافعت کا کمزور ہونا

ڈیری پروڈکٹس وٹامن بی 12 کا بہترین ذریعہ ہیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو صرف سبزیاں کھاتے ہیں ان کے لیے ڈیری پروڈکٹس کا استعمال کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لازمی ہے۔ اگر ڈیری پروڈکٹس کو بالکل اپنی غذا سے نکال دیا جائے توقوت مدافعت کمزور ہونے کے سبب آپ بار بار بیمار ہو سکتے ہیں۔

غذائیت کی کمی

وٹامن بی 12 ، بی 2، بی 6، ڈی، ای ، اے ، پروٹین ، فولک ایسڈ ، کیلشیم سے بھر پور غذا ہے، یہ سب وٹامنز اور منرلز ہڈیوں کی صحت اور پٹھوں کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ اگر آ پ ڈیری پروڈکٹس کو اپنی غذا سے مکمل طور پر نکال دیتے ہیں تو آپ کو ان سب غذائیت کی کمی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی مجموعی صحت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

تیزی سے وزن گر سکتا ہے

ڈیری پروڈکٹس کا استعمال چھوڑنے سے وزن میں تیزی سے کمی آسکتی ہے جو کہ وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر ہے مگر اس سے وزن مسلسل کم ہو سکتا ہے جس سے صحت مند رہنے کے بجائے کمزور ہوسکتے ہیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: