جِلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

جِلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

جِلد کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ہم مختلف قسم کی مہنگی مہنگی اسکِن کیئر مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا کہ اِن  مصنوعات میں موجود کیمیکلز ہماری جِلد کو فائدہ پہنچانےکے بجائے نقصان پہنچاتے ہیں اور اِن مصنوعات کی وجہ سے ہماری جِلد پر الرجی بھی ہوجاتی ہے۔

 اب کیمیکلز کے بغیر بھی جِلد کی الرجی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے کُچھ قُدرتی مصنوعات ایسی ہیں جن کے استعمال سے ناصرف آپ کو جِلد کی الرجی سے چُھٹکارا ملے گا بلکہ آپ کی جِلد تر و تازہ اور نِکھر جائے گی۔

جِلد کی الرجی ختم کرنے والے گھریلو طریقے:

چہرے کو صاف کرنے کے لیے کچا دودھ:

جِلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

ہماری جِلد پر الرجی کی ایک اہم وجہ ہمارے چہرے پر موجود گندگی ہوتی ہے جو بظاہر تو نظر نہیں آتی لیکن اِس سے ہماری جِلد خراب ہوجاتی ہے، اِس لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ ہم اپنی جِلد کو صاف کریں۔

چہرے کو صاف کرنے کے لیے سب سے اہم قُدرتی چیز کچّا دودھ ہے، کچّے دودھ میں لیکٹیک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ہماری جِلد پر موجود خُشکی کو ختم کرتا ہے، ہماری جِلد کو بیکٹیریا سے پاک کرتا ہے اور ساتھ ہی نرم و ملائم بھی کرتا ہے۔

اِس کے استعمال کا طریقہ یہ ہےکہ آپ ایک پیالی میں2 سے 3 کھانے کے چمچ کچّا دودھ ڈال لیں اور پھر اُس میں روئی کی گولی بنا کر بھگوئیں، جب وہ روئی کی گولی بھیگ جائے تو اُس روئی کی گولی سے کچھ دیر تک اپنے پورے چہرے پر مساج کریں، مساج کرنے کے  2 سے 3 منٹ کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔

اِس عمل سے ناصرف آپ کا چہرہ صاف شفاف ہوگا بلکہ اِس سے آپ کا چہرہ نرم و ملائم اور تازہ بھی ہوجائے گا۔

بیسن اور دہی کا استعمال:

جِلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

بیسن ہماری جِلد کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اِس سے ناصرف الرجی ختم ہوتی ہے بلکہ اِس سے ایکنی کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔

بیسن کے ساتھ ساتھ دہی بھی ہماری جِلد کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے، دہی سے ہمارے چہرے کی رنگت نِکھرتی ہے، ہماری جِلد صحت مند ہوتی ہے اور ہمارا چہرہ بھی چمک اُٹھتا ہے۔

اِس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی میں اپنے حساب سے بیسن ڈالیں اور پھر اُس میں دہی مکس کرلیں جب اِس کا پیسٹ بن جائے تو اُس کو اپنے چہرے پر لگا کر یہ ماسک خُشک ہونے تک انتظار کریں، جب آپ کے چہرے پر لگا ہوا بیسن اور دہی کا ماسک خُشک ہوجائے تو آپ اپنے چہرے کو پانی سے دھولیں۔

موئسچرائزیشن کے لیے ایلو ویرا جیل:

جِلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

الرجی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ کیمیکلز کے استعمال سے ہماری جِلد کی قُدرتی نمی ختم ہوجاتی ہے اپنی جِلد پر دوبارہ سے نمی لانے کےلیے ضروری ہے کہ آپ ایلو ویرا جیل کا استعمال کریں، اِس سے آپ کی الرجی بھی ختم ہوگی اورآپ کی جِلد پر موجود کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: