پاکستان میں آج کل ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کا خوب چرچا ہے، اس ڈرامے کو بھرپورمقبولیت ملی ہے۔ڈرامے کے ڈائیلاگ اور سین کو پذیرائی مل رہی ہے۔
حالیہ قسط میں مہوش نے دانش سے معافی مانگی اور رومی کے نزدیک رہنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ماہم نے شہوار احمد سے سب کچھ چھین لیا اور رومی نے ہانیہ کو دانش سے شادی کرنے کا کہا ۔ ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان نے بتایا کہ وہ ڈرامے کے آخری سین لکھ کر بہت روئے۔ ان کی بیٹی نے جب رات کے 4 بجے یہ اسکرپٹ پڑھے تو ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔
سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ کیا دانش ہانیہ سے شادی کرلے گا یا مہوش کو رومی کی خاطر معاف کردے گا۔
ڈرامے کی اگلی قسط میں بہت سرپرائز موجود ہونگے۔ اس ویڈیو میں ڈرامے کی باقی دو اقساط سے متعلق دلچسپ باتیں بتائی گئی ہیں۔