عتیقہ اوڈھونےاینٹی نارکوٹکس یونیفارم کیوں پہن لیا؟

عتیقہ اوڈھونےاینٹی نارکوٹکس یونیفارم کیوں پہن لیا؟

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اینٹی نارکوٹکس یونیفارم پہن رکھا ہے۔

یہ تصویر عتیقہ نے سوشل سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اے این کی وردی والا یہ گیٹ اپ ان کی نئی آنے والی فلم ’’ کہے دل جدھر ‘‘ کیلئے۔

عتیقہ نے بتایا کہ نئی فلم میں وہ بہت ہی دلچسپ کردار ادا کر رہی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح لطف اندوز ہوں گے۔

عتیقہ اوڈھو کو ڈرامہ سیریل ’’ ستارہ اور مہرالنساء ‘‘ سے خوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ دشت ، نجات اور انگار وادی بھی ان کے بہترین ڈرامے تصور کیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کیخلاف سال 2011 سے ایک مقدمہ بھی زیر التوا ہے، جب اسلام آباد ائرپورٹ پران کے سامان میں سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہونے پر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا۔

تھانہ ائرپورٹ پولیس کی جانب سے جون 2011 میں درج کیا جانے والامقدمہ تاحال زیرالتوا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: